پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنیکا ایوارڈ جیت لیا۔مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بیان میں کہا کہ پاکستان کو پہلے سسٹین ایبل سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز ملا ہے۔

 پاکستان کے پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی طلب حجم سے 5گنا زیادہ رہی۔انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے پاکستان کو نئے اوربڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک رسائی ملی، پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوگئے ۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پرخرچ ہوگی،پاکستان نے مئی2026 میں 1.75 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا، پاکستان کے 3 سالہ پانڈا بانڈ پر 2.5 فیصد کوپن ریٹ مقررکیاگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...