BISP و بیت المال میں بھرتی پر پابندی ختم کر نیکی سفارش

BISP و بیت المال میں بھرتی  پر پابندی ختم کر نیکی سفارش

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں عائد بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی سفارش کی اور بی آئی ایس پی کے 4 لاکھ مستحقین کے بلاک کارڈز کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سردار الحاج عمر گورگیج کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے بی آئی ایس پی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں سے افسران و ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتیاں نہ کر نے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے پر وزارت خزانہ و محصولات سے پہلے ہی رابطہ کیا جاچکا ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں موبائل وینز کی کمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ دستیاب 25 موبائل وینز میں سے 18 بلوچستان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختص کی گئی ہیں،کمیٹی میں بی آئی ایس پی کے تقریباً 4 لاکھ مستحقین کے بلاک کارڈز کے معاملہ کے حل کیلئے نادرا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان بیت المال میں 17 افراد ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں جبکہ 45 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے ۔اجلاس کو پاکستان بیت المال کے ایک افسر سے ہاؤس رینٹ الاؤنس کی مد میں 19 لاکھ روپے کی ریکوری کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...