بلوچستان : پنجگور، چاغی میں آپریشن ، 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان : پنجگور، چاغی میں آپریشن ، 11 دہشتگرد ہلاک

2خود کش بمبار خواتین گرفتار،کوئٹہ کے گھر میں دھماکا سے 2جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ ان کارروائیوں کے دوران بھی بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دریں اثنا کالعدم تنظیم سے منسلک دو خود کش بمبار خواتین پکڑی گئیں ، پریس کانفرنس میں ایک خاتون خدیجہ پیر جان نے کہا کہ تربت کے علاقے تمپ کی رہائشی ہوں، بی ایم سی کالج میں نرسنگ کی پڑھائی کررہی تھی، میرے شوہر حاصل دودا کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر نے بھائی کو کالعدم تنظیم میں شامل کروالیا، شوہر نے بعد میں مجھے بھی ورغلایا کہ میں ان کے لیے کام کروں خدیجہ پیرجان کے مطابق ری ہیب کے دوران مجھے غلطی کا احساس ہوا میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

دوسری خاتون صفیہ عبدالخالق نے کہا کہ کزن اسرار کالعدم تنظیم میں کام کرتا تھا اس نے مجھے بھی شامل کروایا، کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے مجھے نیا موبائل دیا، مجھے خودکش حملے کے لیے گاڑی چلانا سکھایا گیا۔خاتون نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیم والے معصوم بچیوں کو ورغلاتے ہیں، لڑکیوں سے اپیل ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے الہ آباد کے ایک گھر میں کھڑے موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز موادپھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق لاشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر شواہد جمع کرلیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...