مختلف اضلاع میں 2 ایڈیشنل سیشن، 39 سول جج تعینات
علی احمد ہٹ اورجویریہ محبوب الٰہی کو راولپنڈی، تیمور ظفر کی چکوال تعیناتی
لاہور( کورٹ رپورٹر، دنیا نیوز) پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں نئے تعینات ہونے والے 41 ججز کو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات ہونے والے 2 ایڈیشنل سیشن اور 39 سول جج شامل ہیں،علی احمد ہٹ اورجویریہ محبوب الٰہی کو راولپنڈی، تیمور ظفر کو چکوال، حافظہ کومل عروج کی میانوالی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نئے تعینات ہونے والے ججز 22 ستمبر یا اس سے قبل چارج سنبھالیں گے ، متعلقہ اضلاع کے سینئر سول ججز کی عدالتوں کے ساتھ تین ماہ کے لیے منسلک کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments