اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عمر طاہر مستعفی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی قانونی ٹیم کے اہم رکن، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عمر طاہر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملک عمر طاہر نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قانون پنجاب کو بھجوا دیا، جس میں عہدے سے الگ ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔ ملک عمر طاہر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متعدد اہم مقدمات میں پیش ہوتے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments