شاہراہ دستوراحتجاج، 4 پی ٹی آئی کارکنان کوشناخت پریڈکیلئے جیل بھیجنے کاحکم

شاہراہ دستوراحتجاج، 4 پی ٹی آئی کارکنان کوشناخت پریڈکیلئے جیل بھیجنے کاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار 4 پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...