ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو تین ساتھیوں سمیت اغوا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
سینئر حکومتی عہدیدار نے اغوا کی تصدیق کرتے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سفر کرنے والے تین دیگر افراد کو بھی اغوا کیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر دو سینئر سرکاری اہلکاروں نے ڈی سی کے اغوا کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ بعد ازاں بلوچستان حکومت کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نجی گاڑی میں تین دیگر افراد کے ہمراہ سفر کر رہے تھے ، جن میں انکا ذاتی محافظ بھی شامل تھا۔ خاران کی حدود میں داخلے کے بعد مسلح افراد نے انہیں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور انکے ساتھ اغوا ہونے والے دیگر افراد کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments