عمارتیں نہیں، بچوں کو سکول لانا مقصد ہے :مراد شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن، ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز (ای ایم اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ اور داخلہ مہم شروع کی جائے تاکہ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ (ایس ایس ای آئی پی) کے تحت نئے تعمیر اور بحال کیے گئے ہر سکول کو افتتاح کے پہلے ہی دن فعال بنایا جاسکے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ای ایم اوز سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا حکومت نے سندھ بھر میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی توسیع کیلئے غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے ، تاہم منصوبوں کی کامیابی کا اصل پیمانہ اسکولوں میں داخل ہونے والے اور تعلیم جاری رکھنے والے بچوں کی تعداد ہوگی۔ ہمارا مقصد صرف سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی میدان میں لانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments