اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ
بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا،جیل ذرائع
راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا،جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم عمران خانکا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس چلی گئی ،جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے ، میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل ہسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments