مرتضیٰ کا قتل سازش ،مقصد دوسرے بھٹو پر الزام تھا،بلاول
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ایک گھناؤنی سازش تھی،سازش کا مقصد ایک بھٹو کو قتل کرکے اس کا الزام دوسرے بھٹو پر تھوپنا تھا،مجھے یقین ہے کہ شہید مرتضیٰ بھٹو کو بھی انصاف ملے گا۔
مرتضیٰ بھٹو کے 30ویں یومِ شہادت پر پیغام میں انہوں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے ذریعے بھٹو خاندان کو بدنام کیا گیا اور شہید بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کا بھونڈا جواز پیدا کیا گیا تھا۔شہید نے آمرانہ نظام کے خلاف جدوجہد میں اپنی زندگی وقف کردی،جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں، والد، والدہ، بہن اور بھائی کے مصائب دیکھے ،تمام مظالم اور مصائب کے باوجود مرتضیٰ نے آمریت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا ،آمریت کے خلاف مزاحمت کی بھاری قیمت ادا کرنے والوں کو آنے والی نسلیں کبھی فراموش نہیں کریں گی، پانچ دہائیوں بعد سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے داغ کو ملکی عدالتی تاریخ سے ہٹایا،مجھے یقین ہے کہ شہید مرتضیٰ بھٹو کو بھی انصاف ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments