آٹو انڈسٹری صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی:احسن اقبال

آٹو انڈسٹری صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی:احسن اقبال

2035 تک سو ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ،وفاقی وزیر آٹو انڈسٹری کاملکی معیشت میں اہم کردار:چیئرمین سینیٹ،لاہور میں آٹو ایکسپو شو، خطاب

 لاہور،اسلام آباد (اے پی پی،اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کا فروغ اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت 2035 تک 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں حکومت، صنعت اور اکیڈمیا کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، نوجوانوں کو عالمی معیار کے ہنر سے آراستہ کرناضروری ہے ۔آٹو انڈسٹری پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، وفاقی وزیر نے ایکسپو سنٹر لاہور میں آٹو ایکسپو شو سے خطاب میں مزید کہا برآمدات پر مبنی معیشت کا فروغ اولین ترجیح ہے ، ملکی پیداواری ڈھانچے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے ، صنعتی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو عالمی معیار کے ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مینوفیکچررز کی جلد وزیراعظم سے ملاقات کروائی جائے گی تاکہ وہ اپنے مسائل، تجاویز اور برآمدات کے فروغ کی سفارشات پیش کرسکیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک مضبوط آٹو موٹو انڈسٹری صرف گاڑیوں کی تیاری تک محدود نہیں ہوتی بلکہ روزگار کے مواقع، انجینئرنگ کی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی پیداوار اور ملکی سپلائرز کے وسیع نیٹ ورک کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آٹو موٹو انڈسٹری گاڑیوں کی پیداوار سے کہیں بڑھ کر ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہی ہے ۔صنعت، حکومت اور پارلیمان کے درمیان تعمیری اور مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...