اسلام آباد سومنات نہ ہی یہ شخص محمود غزنوی ہے :خواجہ آصف

اسلام آباد سومنات نہ ہی یہ شخص محمود غزنوی ہے :خواجہ آصف

عمران خان نے کیا سبق سکھایا ، کیا ان کا دل پختونخوا میں بہتے خون پر نہیں دکھتا؟ افغان طالبعلموں کے حامی پاکستانی کسی افغان درسگاہ میں داخلے کی کوشش کریں

لاہور،اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ ہی یہ شخص محمود غزنوی ، اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت، اسلام کا قلعہ اور وفاق کی علامت ہے ، مخالفین کی زبان سے اندازہ ہوتا ہے وہ کتنے پاکستانی ہیں اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں۔ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے انہیں کیا سبق سکھایا ہے ، کیا ان کا دل پختونخوا میں روزانہ بہنے والے خون پر نہیں دکھتا؟ ،کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو یہ پختونخوا پولیس اور بہادر جوانوں کی شہادتیں روکنے کے بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں؟ ۔دریں اثنا خواجہ آصف نے افغان طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے پاکستانی طلبہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ سیاسی رجحانات کی عکاس ہے ،افغانوں کے حامی پاکستانی طلبہ خیرسگالی کے اظہار کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں ،وہ کسی سیاسی جماعت کی محبت میں اس حد تک آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون انہیں سستا لگنے لگے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...