کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کی مرہون منت:عظمیٰ بخاری

کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کی مرہون منت:عظمیٰ بخاری

27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ہورہی، والدین بچوں کو اس سے دور رکھیں

لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے ،لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے ،جہاں ہر سٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی،کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں ہے ،جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ذاتی حملے کر  کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ در بدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے ،9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں بانی پی ٹی آئی کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں، 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ہورہی، خیبرپختونخوا کے والدین اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کی بغاوتوں سے دور رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...