صدر مملکت آصف علی زرداری کی آرمینیا کو 35ویں یوم آزادی پر مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی کے موقع پر آرمینیا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔
آرمینیا کے صدر واہگن خاچاتوریان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آرمینیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا ۔ گزشتہ اگست میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی بنیاد پر صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آرمینیا اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اپنے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments