اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک چلے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے نیویارک چلے گئے۔۔۔
جہاں وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ 21 سے 25 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم دورے کے دوران جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کریں گے ۔ وہ او آئی سی کے کئی وزارتی اجلاسوں ،مسئلہ فلسطین پر اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے ۔ وہ ای سی او کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments