پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کا نیا نام سپیشلٹی رجسٹرار مقرر
نوٹیفکیشنز، تعیناتی ،ریکارڈ میں ‘سپیشلٹی رجسٹرار کی اصطلاح استعمال کرنے کی ہدایت نئی اصطلاح سے مریضوں کا ڈاکٹروں پر اعتماد اور اطمینان بڑھے گا،پی ایم ڈی سی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز کے ڈاکٹروں کے لیے مختص ‘پوسٹ گریجویٹ ٹرینی’ کا نام تبدیل کرکے ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ مقرر کردیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ‘ٹرینی’ کا لفظ مریضوں میں ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقام کے حوالے سے منفی اثرات اور تحفظات پیدا کرتا تھا اور یہ اصطلاح پیشہ ورانہ معیار کی مکمل عکاسی نہیں کرتی تھی۔ ہیلتھ کیئر سسٹم میں ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ کا نام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اس سے مریضوں کے اعتماد اور اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے ۔احکامات کے مطابق تمام وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، میڈیکل یونیورسٹیوں اور پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی مراکز و ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل میں نوٹیفکیشنز، تعیناتی کے احکامات، خط و کتابت اور سرکاری ریکارڈ میں ‘پوسٹ گریجویٹ ٹرینی’ کی جگہ ‘سپیشلٹی رجسٹرار’ کی اصطلاح استعمال کریں۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق یہ تبدیلی کونسل کے قانون کے تحت کی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments