ڈومین سپیسیفک ٹریننگ کورس میں شریک 8 افسران کے تربیتی مراکز تبدیل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے تحت ڈومین سپیسیفک ٹریننگ کورس میں شریک گریڈ 18 کے آٹھ افسران کے تربیتی مراکز کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔
،ان میں حکومتِ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بی سی ایس افسر اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کی ایڈیشنل سیکرٹری روحانہ گل کاکڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رسول بخش، نذر محمد، بابر علی اور ذاکر مجید، صنعت بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب زیب کاسی، کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکرٹری شیخ نجیب اللہ اور محکمہ صحت کی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر رخشندہ اسحاق شامل ہیں۔ ان تمام افسران کو پی پی ایس اے پشاور اور پی پی ایم آئی اسلام آباد سے نیشنل اکیڈمی فار ایڈمنسٹریٹو سروسز (NAAS) کراچی منتقل کیا گیا ہے ،چار ہفتوں کا خصوصی تربیتی کورس 5 اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments