کمرشل گاڑیاں دھرنے روکنے کیلئے استعمال کرنا ناانصافی ،گڈز ٹرانسپورٹ

کمرشل گاڑیاں دھرنے روکنے کیلئے استعمال کرنا ناانصافی ،گڈز ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو پکڑ کر چوراہوں پر کھڑا کردیا گیا،اویس چودھری

 کراچی (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں گزشتہ دو ہفتوں سے زیرِ حراست ہیں،کنٹینرائزڈ کارگو، فلیٹ بیڈ، اوپن باڈی، دس ویلر اور مزدا سمیت مختلف گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، بیشتر گاڑیاں لوڈ ہیں اور انہیں مختلف چوک چوراہوں میں کھڑا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گاڑیوں کو کرائے پر حاصل کرنے اور یومیہ 20 ہزار روپے دینے کا تاثر درست نہیں،کسی ٹرانسپورٹر کو تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022ء میں بھی گاڑیاں پکڑی گئیں مگر ٹرانسپورٹرز کو معاوضہ نہیں ملا، لوڈ گاڑیوں کو فی الفور ریلیز کیا جائے ، روکی گئی گاڑیوں کے جتنے دن بنتے ہیں یومیہ 20 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے ، گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تحفظ، کھانے پینے اور واش روم کی سہولیات فراہم کی جائیں، کمرشل گاڑیوں کو احتجاج اور دھرنے روکنے کے لیے استعمال کرنا ناانصافی ہے ، حکومت فوری طور پر گاڑیاں ریلیز کرے اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...