حکومت کی سال کیلئے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز:ذر ائع

حکومت کی سال کیلئے پٹرولیم لیوی  ختم کرنے کی تجویز:ذر ائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے ایک سال کیلئے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔۔۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کر کے لانگ مارچ روکنے پر اصرار کیا ہے اور اس کی جانب سے ایک سال کیلئے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے ، توقع ہے وزیراعظم شہبازشریف جلد جماعت اسلامی قیادت سے رابطہ کریں گے اور جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے بڑا عوامی ریلیف پیکیج دینے کی پیشکش کی گئی ہے یہ عوامی ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...