پاکستان، یورپی یونین میں ساڑھے 6 کروڑ یورو کے 3معاہدے
اسلام آباد (اے پی پی)حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین نے مجموعی طور پر 6 کروڑ 50 لاکھ یورو(20 ارب 64 کروڑ روپے ) کی مالی معاونت کے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔۔۔
ان معاہدوں کے تحت پاکستان کے لیے گلوبل گیٹ وے ترقیاتی سہولت، خیبرپختونخوا میں توانائی اور قدرتی ماحول کی پائیداری اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی و کاروباری ماحول کے لیے تین پروگرام شروع کیے جائیں گے ۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق معاہدوں پر پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس اور سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے ۔ یورپی یونین کے کثیرسالہ اشاریاتی پروگرام 2021 تا 2027 کے تحت یہ اقدامات پاکستان کی ترقی کے اہم پہلوؤں پر مرکوز ہیں۔گلوبل گیٹ وے پروگرام کا مقصد ٹیکس نظام میں بہتری اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی مضبوط بنا کر غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں توانائی و قدرتی ماحول کی پائیداری پروگرام کے تحت قومی گرڈ سے منسلک نہ ہونے والی دیہی آبادیوں میں قابلِ تجدید توانائی کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی پولیس، استغاثہ، عدالتوں اور قانونی معاونت تک رسائی بہتر بنائی جائے گی جبکہ پنجاب اور سندھ میں متبادل و تجارتی تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے وسیع تر استعمال میں معاونت کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments