22 لاکھ کا فراڈ، 2 ملزموں کو 16،16 سال قیدکی سزا

22 لاکھ کا فراڈ، 2 ملزموں کو 16،16 سال قیدکی سزا

احمد علی ، یوسف نے جعلسازی سے خاتون کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی تھی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے خاتون کے بینک اکائونٹ سے 22 لاکھ روپے جعلی دستخط کے ساتھ نکلوانے والے 2 ملزموں کو 16،16 سال قید کی سزا سنا دی ۔بینکنگ کورٹ کے جج میاں شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر احمد علی اور یوسف مسیح کو سزا سنائی،دونوں ملزموں کو 88 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے جعلی چیک پر خاتون کے جعلی دستخط کرکے 22 لاکھ روپے  نکلوائے ۔ ملزموں کے وکیل نے ایف آئی اے کی جانب سے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اورانہیں بری کرنے کی استدعا کی ، ایف آئی اے لاہور نے دونوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...