لاہور تعلیمی بورڈ کے ملازمین پر سیاسی مارچ میں سرکاری وسائل استعمال کرنے پر پابندی

لاہور تعلیمی بورڈ کے ملازمین  پر سیاسی مارچ میں سرکاری وسائل  استعمال کرنے پر پابندی

لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ نے ملازمین کو سیاسی مارچ یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرنے سے روک دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری سرکلر میں سرکاری فنڈز، گاڑیوں، مشینری اور دیگر آلات مارچ یا جلوس میں  استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، کسی ملازم کو ریلی میں شرکت پر مجبور کرنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے ،لاہور تعلیمی بورڈ نے اسلام آباد کی جانب کسی بھی مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، تمام برانچ افسروں اور سیکشن انچارجز کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...