بلوچستان میں مزیدچارانتظامی صوبے :لسبیلہ کے عوام کا مطالبہ

بلوچستان میں مزیدچارانتظامی صوبے :لسبیلہ کے عوام کا مطالبہ

لسبیلہ کو الگ صوبہ بنادیاجائے توسرکاری امور کیلئے کوئٹہ کا طویل سفر نہیں کرنا پڑیگا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز پر عوامی سطح پر مزید بحث کی ضرورت :شہری

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بحث کے دوران بلوچستان میں بھی مقامی سطح پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔لسبیلہ کے شہریوں نے بلوچستان میں مزید صوبوں کے قیام کی حمایتکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبے میں مزید چار انتظامی صوبے قائم کیے جائیں تو یہ ایک بہتر اور خوش آئند اقدام ہوگا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ لسبیلہ کو الگ صوبے کا درجہ ملنے کی صورت میں مقامی لوگوں کو بنیادی ضروریات اور سرکاری امور کے لیے کوئٹہ کا طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں متعدد سہولیات اپنے علاقے میں دستیاب ہو سکیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وسیع رقبے اور دور دراز علاقوں پر مشتمل بلوچستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، جبکہ شہری اپنے معاملات متعلقہ محکموں اور حکام تک زیادہ آسانی سے پہنچا سکیں گے ۔شہریوں کے مطابق نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے اور حکومتی نظم و نسق کو موثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔لسبیلہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز پر عوامی سطح پر مزید بحث اور مشاورت کی ضرورت ہے ، تاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کی انتظامی ضروریات اور عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...