کچہری خودکش حملہ، ایک ماہ میں معاوضہ پیکیج تیار کرنیکا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچہری خودکش حملہ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ شہداء اور متاثرین کے لیے معاوضہ پیکیج تیار کرے اور حکمنامے پر عملدرآمد کیلئے کاپی سیکرٹری داخلہ کو بھجوائی جائے۔
عدالت نے وزارت داخلہ کو عمل تیز کرنے ، کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے اور پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ معاوضہ پیکیج کو ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر دو صفحات کا حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق متاثرین کے لیے پالیسی اور معاوضہ پیکیج حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے ۔ آئی سی ٹی انتظامیہ نے متاثرین کی تفصیلات مرتب کر لی ہیں اور انہیں ادائیگی میں ترجیح دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق معاوضہ پیکیج کی تیاری کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments