آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔۔۔
آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان مربوط تعاون کو یقینی بنایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی خان سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، نئی حکومت کی ترجیحات اور ترقیاتی ایجنڈے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments