پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج  موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لاہور (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج زیادہ تر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، تاہم بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور  مرطوب رہا ،لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 170فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 169، برکی روڈ 178، سی ای آر پی 172،ماڈل ٹاؤن 170، ایئر واچ پاکستان 179،عسکری ٹین99، اے آر سی لاہور 168، بیدیاں روڈ 175اور علامہ اقبال ٹائون میں 181 ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...