بلوچستان : آپریشن شعبان ٹو 6دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن شعبان 2کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ساران تنگی کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان 2 جاری رہے گا، پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا ،قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments