پاکستان پوسٹ:آمدن اور خسارہ ختم کرنے کیلئے ریونیو تجاویز طلب
ڈی جی کی پوسٹ ماسٹر جنرل کو تجاویز رواں ہفتے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس نے آمدن کے ہدف کو پورا کرنے ، خسارہ ختم کرنے اور مالی استحکام کے لیے ملک بھر کے پوسٹ ماسٹر جنرل سے ریونیو تجاویز طلب کی ہیں۔ ڈی جی پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے پوسٹ ماسٹر جنرل کو مذکورہ تجاویز رواں ہفتے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس نے خصوصی اور جامع ریونیو سٹرٹیجی کی تیاری کے لیے پوسٹل سروس کے افسران کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مذکورہ ریونیو پالیسی کے تحت محکمے کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے ریونیو پالیسی کے لیے آمدن کے حصول کے مرکزی نکات میں بلک و بڑے تجارتی صارفین کی بحالی اور نئے بزنس کی تلاش کی تجاویز مانگی ہیں۔ ڈی جی پوسٹ آفس نے پوسٹل سروس کے زیر التوا اور مدت سے بقایا جات کی وصولیوں کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ریونیو پالیسی کے لیے جدید اور نئے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments