پٹرول1.70، ڈیزل 3روپے 12پیسے فی لٹر سستا
پٹرول کی نئی قیمت 392روپے 5پیسے ،ڈیزل کی 418روپے 96پیسے فی لٹر مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1روپے 70پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392روپے 5 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418روپے 96پیسے فی لٹر ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments