اسلام آبادہائیکورٹ:پی ٹی آئی کیخلاف چھاپوں پرSSPآپریشنزطلب

اسلام آبادہائیکورٹ:پی ٹی آئی کیخلاف چھاپوں پرSSPآپریشنزطلب

عدالت کاعامرڈوگرکی درخواست پرحکم،ثنااللہ مستی خیل کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں میں چھاپوں اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست میں ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو 24 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی رہنما ملک عامر و دیگر کی درخواست پر احکامات جاری کئے ، حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی پولیس غیر قانونی چھاپے مار رہی ہے ،درخواست گزرا کے مطابق بغیر کسی اتھارٹی کے چھاپے نہیں مارے جا سکتے ،عدالت اسلام آباد پولیس حکام کو چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے روکے ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی  ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کی بازیابی کیلئے انکی بیٹی سندس خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ 20 ستمبر کو شام کے وقت ثنا اللہ مستی خیل کو پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا،تلاش کی بہت کوشش کی لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں، استدعا ہے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کی بازیابی کا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...