علیمہ خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

علیمہ خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

متعلقہ فورم سے بغیر رجوع درخواست کیسے دائر ہوئی:لاہور ہائیکورٹ کا استفسار آئندہ سماعت پر دلائل دونگا،وکیل ،نظر بندی کیخلاف سماعت 25ستمبر تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے ،جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کہا گیا ہے کہ یہ نو مئی میں ملوث تھے شاید دوبارہ سڑک بلاک کریں گے ،  وکیل نے بتایا کہ نو مئی کے مقدمے کی تفتیش میں علیمہ خان کو بے گناہ قرار دیاگیا ،جب وہ بے گناہ قرار دی جا چکی ہیں تو پھر نو مئی کو بنیاد بنا کر کیسے نظر بندی کی گئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا علیمہ خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے ، وکیل نے بتایا کہ دو سے تین مقدمے رہتے ہیں جن میں ضمانت باقی ہے ، عدالت نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر درخواست کیسے دائر ہوئی،ہائیکورٹ کے فل بینچ کا آ رڈر ہے کہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا، وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو آئندہ سماعت کے لیے رکھ دیں میں اس پر دلائل دوں گا، عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...