بیرون ملک سے 1252آثار قدیمہ پاکستان واپس لائے گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے بیرون ملک سے پاکستان کے 1252قیمتی آثارِ قد یمہ واپس لانے پر وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت کی کوششوں کو سراہا۔
کمیٹی نے آثارِ قدیمہ کی غیر قانونی کھدائی، سمگلنگ اور غیر مجاز برآمد روکنے کے لیے موجود حفاظتی نظام اور نوادرات کی تصدیق کی تکنیکی صلاحیت کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا، آسٹریلیا، اٹلی اور دیگر ممالک سے 1252 آثارِ قدیمہ پاکستان واپس لائے گئے ۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں حفاظتی طریقہ کار، آثارِ قدیمہ کی تصدیق کی تکنیکی استعداد اور گزشتہ پانچ برس میں واپس لائے گئے نوادرات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ بیرونی معاونت سے ہونے والے تحفظ و بحالی کے منصوبوں کی تکنیکی جانچ، دستاویزی نگرانی اور فنڈز کے شفاف استعمال یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔کمیٹی نے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں سی ایس ایس امیدواروں کو تجربہ کار افسران اور ماہرین کے ذریعے رضاکارانہ تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے کے اقدام کی توثیق کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments