پاکستان میں سکھوں کو مذہبی رسومات کی اجازت، بھارت میں رکاوٹیں
کرتارپور میں آزادانہ مذہبی رسومات ادا کیں،بھارت میں زیرو لائن جانے سے روکدیا گیا پاکستان ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی بات کرتا ، صوبائی وزیرسردار رمیش سنگھ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) کرتارپور راہداری پر سکھ برادری نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ پاکستان میں موجود سکھ سنگت نے زیرو لائن تک پہنچ کر خصوصی ارداس، شبد کیرتن اور آرتی میں شرکت کی۔پاکستانی حدود میں سکھ سنگت نے کرتارپور راہداری کے قریب مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ بھارت میں سکیورٹی فورسز نے اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار کی قیادت میں آنے والی سکھ سنگت کو زیرو لائن کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ریاست پاکستان نے 2019 میں سکھ قوم کو کرتارپور راہداری کا تحفہ دیا۔ پاکستان ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی بات کرتا ہے ۔ پاکستان کا آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور کرتارپور راہداری سکھ برادری کے مذہبی جذبات اور حقوق کے احترام کی عملی مثال ہے ۔قائم مقام جتھیدار اکال تخت صاحب بھارت سردار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے کہا کہ سکھ برادری کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے راہداری کھولنے کی خواہاں ہے ۔ ان کے مطابق راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان ماحول خوشگوار اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments