احتجاجی مظاہروں سے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں:محمود خان
پشاور (این این آئی،آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ، ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔۔۔
انہوں نے کہا عمران خان سہیل آفریدی کو نہیں جانتے تھے ، تاہم انہیں توقع تھی کہ یہ قبائلی نوجوان کچھ کر دکھائے گا، اسلئے انہوں نے سہیل آفریدی کے نام کا قرعہ نکالا،انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے اقتدار کے آخری دور میں ایک اِن کیمرہ اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام وزرائے اعلیٰ اور شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر موجود تھے ، اجلاس میں یہ بات کی گئی تھی کہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ افراد کو واپس لایا جائے ،یہ فیصلہ صرف عمران خان کا نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ16جولائی 2023ء کو عمران خان کیساتھ آخری رابطہ ہوا تھا،انہوں نے پارٹی نہ چھوڑنے کا کہا، تاہم کچھ مجبوریاں ایسی تھیں جن کی وجہ سے تحریک انصاف چھوڑنا پڑی ،اگر پارٹی نہ چھوڑتا تو عمران خان اور مجھے دونوں کو نقصان پہنچتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments