متنازع بیان:پی ٹی آئی کے رہنما جنیداکبر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے متنازع بیان کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، وکیل اختر چھینہ کے ذریعے اسلام آباد کے تاجر وقاص احمد نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔۔۔
جس میں توہین عدالت پر نہال ہاشمی کو ایک ماہ سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی،جنید اکبر نے ایک بیان پر اسلام آباد جانے کے لئے عوام کو اکسایا اور اشتعال دلایا،جنید اکبر کا بیان عدالتی فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت جنید اکبر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments