صدرزرداری کی سعودی قیادت عوام کو قومی دن پر مبارکباد

صدرزرداری کی سعودی قیادت عوام کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی قیادت اور برادر سعودی عوام کو مملکت کے 96ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 سٹر ٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط سے پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ شراکت داری کی تزویراتی جہت کو مزید تقویت ملی ،صدر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام اپنے تہنیتی خطوط میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدے ، مشترکہ تاریخ، دوستی، باہمی اعتماد اور یکجہتی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے قریبی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ٹھوس تعاون اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت سے عبارت ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...