صدر نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کا استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد راحیل کامران شیخ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق صدر آصف زرداری نے جسٹس محمد راحیل کامران شیخ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔ جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے رواں ماہ 4 ستمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے استعفے میں مستقبل میں دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات اختیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments