مارچ کو وقفہ دیا:حافظ نعیم،27ستمبر کی تیاری مکمل:شفیع جان

 مارچ کو وقفہ دیا:حافظ نعیم،27ستمبر کی تیاری مکمل:شفیع جان

ہمارا اپنا ایجنڈا ، حکومت کو پی ٹی آئی سے بات کرنی چاہئے :امیر جماعت اسلامی 20 لاکھ لوگ ساتھ ہونگے :پی ٹی آئی رہنما’’دنیا مہر بخاری کیساتھ ‘‘گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمن نے کہا کہ ہمارا مارچ ابھی ختم نہیں ہوا ، ہم نے صرف ایک وقفہ دیا ، ہم پٹرولیم لیوی اور اس کے نتیجہ میں مہنگائی کے خلاف 2ماہ سے مہم چلا رہے ہیں ،وزیر اعظم نے مجھے فون کیا اورکہا آپ مارچ ، احتجاج ملتوی کریں ،پھر مشاورت پر پارٹی رہنما ؤں نے یہی پاز دینے کا مشورہ دیا، تحریک انصاف کا اپنا ایجنڈا ہے ہمارا اپنا ، حکو مت کو ان سے بات کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم وطن واپسی پر ریلیف دیتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہمارے پاس اکتوبر کا پہلا ہفتہ بھی ہے ، ہم پھر آئیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما و صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ 27 ستمبر کی ہماری تیاری مکمل ہے ، ہم اسلام آباد جائیں گے ، پلان ہم 25 تاریخ کو اناؤنس کریں گے ، 8 مختلف جگہوں سے اسلام آباد داخل ہوں گے ، اس میں ہمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ، 20 لاکھ لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سنے جا رہے ، کیسز میرٹ پر سنے جائیں تو وہ دنوں میں رہا ہو جائیں گے ، بانی عدالتوں کے ذریعے سرخرو ہوں گے ، ہمارا مطالبات میں شامل ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو ہسپتال شفٹ کیا جائے ، تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ، سربراہ اسد قیصر ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...