دارالخلافہ پر حملے کیلئے سرکاری وسائل جائز،وزیر اعلیٰ کا ادائیگی کر کے جہاز استعمال کرنا ناجائز کوئی شرم ،حیا کرو:خواجہ آصف

دارالخلافہ پر حملے کیلئے سرکاری  وسائل جائز،وزیر اعلیٰ کا ادائیگی  کر کے جہاز استعمال کرنا ناجائز  کوئی شرم ،حیا کرو:خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاق کے خلاف بغاوت کرنا ،دارالخلافہ پر حملہ آور ہونا اور ان مقاصد کیلئے سرکاری ملازم، وسائل، مشینری،جہاز، خزانہ استعمال کرنا سب عین حلال اور جائزہ۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا ادائیگی کر کے جہاز استعمال کرنا  ناجائز ،جہاز پرشور مچانے والوں کے آنکھ ،کان اب بند ہیں یا پھر منافقت اور دوہرا معیار ہمارا وطیرہ بن گیا ہے ۔ کوئی شرم کرو ،کوئی حیا کرو، ایک فریق سومنات پر حملہ آور ہونے کیلئے پو ری صوبے کے وسائل استعمال کررہا ہے ، دوسری طرف جہاز کا استعمال کا کرایہ ادا کردیا گیا ، ہمارے اخلاقی معیار گٹر میں گر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...