پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے ورنہ جوکرینگے یاد رہیگا:عطاتارڑ

پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے ورنہ جوکرینگے یاد رہیگا:عطاتارڑ

عمران کی بہنوں کو امن وامان خراب کرنے کی مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا بیرسٹر گوہر کی تو پی ٹی آئی میں کوئی نہیں سنتا ، بات کریں تو کس سے کریں ؟

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے ساتھ جو ہوگا وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ،ان کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی مد میں این ایف سی ایوارڈ میں ہر سال خیبرپختونخوا حکومت کو حصہ دیا جاتا ہے ، ڈیڑھ سوارب سے اوپر کی رقم لا اینڈ آرڈر میں کہاں لگی، کوئی  بتا سکتا ہے ؟ مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمارا مینڈیٹ قیدی کو رہا کرانا ہے ، کیا ڈویلپمنٹ مینڈیٹ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں ڈالا جائے گا، ایک دھرنے سے تاجروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ،پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی غلط ذہن سازی کی۔

دریں اثنا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ہم ان کو اسلام آباد میں امن وامان خراب نہیں کرنے دینگے ،آج تک ہم نے پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا، یہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے ساتھ جو کریں گے یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ،عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امن و امان خراب کرینگی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں ؟ ان کے ہاں انچارج اور فیصلہ ساز کون ہے ؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پی ٹی آئی میں ان کی کوئی نہیں سنتا، یہ جو دو تین بندے کہتے ہیں بات کرلیں ،ان کے پلے ہے کیا؟ ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں، ان کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...