آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی
مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
صدارتی انتخاب کیلئے اسمبلی کے 46 ارکان ووٹ ڈالیں گے ، جن میں حکمران مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے 32 جبکہ پیپلزپارٹی کے 14 ارکان شامل ہیں ، پولنگ صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments