اٹامک انرجی کمیشن کا 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے معاہدہ

اٹامک انرجی کمیشن کا 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے معاہدہ

منصوبہ چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آؤٹ فال پر تعمیر کیا جائے گا قومی گرڈ کیلئے سالانہ 30.66 ملین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پانچویں ہائیڈرو پاور پلانٹ، فاؤنڈیشن ہائیڈل پاور پلانٹ یونٹ-05 (FHPP-05) کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔5 میگاواٹ کا منصوبہ چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آؤٹ فال پر تعمیر کیا جائے گا اور اس سے قومی گرڈ کے لیے سالانہ تقریباً 30.66 ملین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ منصوبے سے بجلی کی پیداوار ستمبر 2029 تک شروع ہونے کا امکان ہے ۔معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فاؤنڈیشن، چائنا اوشن انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ، ننگبو واٹر کنزروینسی اینڈ ہائیڈرو پاور پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ اور حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ منصوبے کے لیے دستخط ہوئے ۔یہ منصوبہ سائٹ پر موجود پن بجلی کی استعداد سے استفادہ کرتے ہوئے آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار میں معاونت کرے گا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس اس وقت قومی گرڈ کو مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ نیا منصوبہ مزید 5 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...