لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل مقرر
نعمان محمود ،ریاض میں جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کرینگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نعمان محمود ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ 17 ستمبر 2025 کو ریاض میں طے پایا تھا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے تھے ۔ بعدازاں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کا فریم ورک قائم کیا گیا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments