پشاور ہائیکورٹ نے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری روک دی
پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پرمشتمل بینچ نے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار ڈاکٹرز کو آئندہ سماعت تک افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔
عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments