خواتین کمیشنزکے سربراہوں کا بلا تاخیر تقررکیا جائے ،خصوصی کمیٹی

 خواتین کمیشنزکے سربراہوں کا بلا تاخیر تقررکیا جائے ،خصوصی کمیٹی

صنفی مساوات کمیٹی کی NCSW ،خواتین کمیشن پنجاب میں عملہ کی کمی پر تشویش طویل عرصے تک عہدوں کا خالی رہنا مؤثر کارکردگی، تسلسل کو کمزور کرتا ، نفیسہ شاہ

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صنفی مساوات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (NCSW)  اور پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے سربراہان کی تقرری میں مسلسل تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلا تاخیر تقرریاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا قیادت کی سطح پر طویل عرصے تک عہدوں کا خالی رہنا اہم قانونی اداروں کی مؤثر کارکردگی، ادارہ جاتی اختیار اور تسلسل کو کمزور کرتا ہے ، متعلقہ قانونی ڈھانچے کے مطابق مزید تاخیر کیے بغیر تقرریاں کی جا ئیں ۔ خصوصی کمیٹی نے این سی ایس ڈبلیو اور دیگر ویمن کمیشنز میں عملے کی شدید کمی اور منظور شدہ ا سامیوں کے خالی ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لیے بنیادی سہولیات، پنشن کے فوائد اور مناسب مراعات کے فقدان پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیااور سفارش کی کہ این سی ایس ڈبلیو نگرانی اور فالو اپ کا ایک جامع نظام قائم کرے ۔کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی بھی منظوری دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...