بلوچستان میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 103افغان گرفتار
افغان شہری براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جارہے تھے ،قانونی کارروائی شروع ایک ہفتے میں حراست میں لیے جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 129ہو چکی
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین و بچوں سمیت 103 افغانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروا ئی بلوچستان کے علاقے دانہ سر بائی پاس پر کی ۔ افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔گرفتار افغان باشندے ا نسانی سمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیے جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 129 ہوچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments