لاہور ہائیکورٹ : عظمیٰ، نورین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنیکی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ : عظمیٰ، نورین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنیکی استدعا مسترد

متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری ، 2 ایم پی ایز کی نظر بندیوں کیخلاف بھی درخواستوں کی سماعت، لارجر بینچ کا فیصلہ طلب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے غیر مشروط معافی مانگ لی، عدالت نے مبشر اعوان کی نظر بندی کے خلاف درخواست نمٹا دی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مستردکردی اورفریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے 27 ستمبر سے قبل پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز محمود کی نظر بندیوں کے خلاف درخواستوں پر نظر بندی سے متعلق لارجر بینچ کا فیصلہ طلب کرلیا۔ جسٹس عبہر گل خان نے ڈاکٹر عظمیٰ کی بیٹی سکینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل رانا مدثر عمر نے مو قف اختیار کیا کہ دونوں گھریلو خواتین ہیں عظمیٰ کے خلاف درج 9مئی کے مقدمے میں وہ بے قصور قرار دی جا چکیں۔

عدالت نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، علاوہ ازیں جسٹس عبہر گل نے 2 ایم پی ایز اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز محمود کی نظر بندیوں کے خلاف دائر علیحدہ علیحدہ درخواستوں پربھی سماعت کی ، وکیل نے کہا اس سے قبل بھی لاجر بینچ کا فیصلہ لگا یاتھا لیکن درخواست ناقابل سماعت قراردی گئی، جسٹس عبہر گل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کے سامنے ہی غلط بیانی کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی سیالکوٹ کی جانب سے غیرمشروط معافی مانگنے اور نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...