نئے صوبے مسائل کاواحدحل،سندھ کے عوام بھی بول اٹھے
کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن مسائل کے حل کیلئے بڑے صوبوں کو انتظامی بنیاد پرتقسیم کرنا اہم ضرورت :شہری
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سندھ کے عوام نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا ہے ، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھروفاق کے حوالے کیا جائے ۔کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے عوام کا ماننا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن ہے ۔شہریوں نے نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے ہر شخص پریشان ہے ۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کام محض دعوؤں تک محدود ہیں، عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آتا، حیدرآباد کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود پینے کا پانی تک میسر نہیں۔بڑھتے شہری مسائل پر عوامی بے چینی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے صوبوں کو انتظامی بنیاد پرتقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments