سہیل انور سیال کا عشائیہ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)سابق صوبائی وزیر داخلہ و رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سمیت لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے حقوق کی ترجمان ہے، پارٹی کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاڑکانہ ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں متعدد منصوبے مکمل ہوچکے جبکہ مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، ترقیاتی عمل کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments