علم کی عظمت کردار کی سچائی سے ہوتی

علم کی عظمت کردار کی سچائی سے ہوتی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ علم کی عظمت کردار کی سچائی سے ظاہر ہوتی ہے۔

سیدنا غوث اعظمؒ کی تعلیمات یہ ہیں کہ شریعت اور طریقت انسان کی اصلاح کے مشترکہ راستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ صاحبِ علم معلم، صاحبِ بصیرت مصلح اور انسانی باطن کے مربی تھے ۔آپؒ فرماتے نفس کو دنیا سے ، قلب کو ارادوں سے علیحدہ کر لینا اصل ہمت ہے ۔ آپؒ فرماتے غیرِ خدا سے الگ ہونا توکل ہے ، جو کچھ اللہ کی طرف سے ہو اسی پر کفایت کرنے کا نام رضا ہے ۔ محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ والوں کی صحبت انسان کے باطن کو بدل دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...